ٹوبہ ٹیک سنگھ، 17اپریل(اے پی پی): ضلعی انتظامیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی شوگر مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں تحصیل گوجرہ میں اسسٹنٹ کمشنر نے دو گوداموں سے غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی چینی قبضے میں لے لی کارروائی کے دوران ہمایوں بابر مہندی سے چینی کے 2600 تھیلے برآمد جبکہ محلہ گجرہ اور 363 ج ب سے 3600 بوریاں چینی برآمد کر لی گئی ۔دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نعمان علی نے کارروائی کرتے ہوئے گودام سے غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی چینی کے 430 بورے برآمد کر لیے ۔برآمد شدہ چینی کو سرکاری نرخ پر فروخت کیا جائے گا ۔ گودام مالکان کے خلاف کارروائی ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد کے مطابق شوگر مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔











