اکیڈمی کا قیام بلوچستان سول سروس کی بہتری و ترقی اور افسران کی استعداد کار میں اضافے کے لیئے صوبائی حکومت کا اہم اقدام ہے، چیف سیکریٹری بلوچستان

34

 

کوئٹہ17اپریل(اے پی پی)چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا کہ بلوچستان سول سروس اکیڈمی قائم کر دی گئی,اکیڈمی کا قیام وزیراعلءبلوچستان کی رہنمائی اور سرپرستی کے باعث ممکن ہوا۔چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے اکیڈمی اور پہلے مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں صوبائی سیکریٹریز اور ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا کہ اکیڈمی کا قیام ایک اہم پیش رفت ہے۔اکیڈمی کا قیام وزیراعلی بلوچستان کی رہنمائی اور سرپرستی کے باعث ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈمی کو مزید بہتر اور بھرپور طور پر فعال بنایا جائے گا جبکہ اکیڈمی کے لیے نئی عمارت کا قیام بھی جلد عمل میں لایا جائے گاچیف سیکریٹری نے کہا کہ صوبائی سطح پر اکیڈمی کے قیام کا مقصد صوبے کے نوجوان افسران کی کیپسٹی بلڈنگ ہے اور بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں باصلاحیت اور تربیت یافتہ افسران کا کلیدی کردار ہے عبدالعزیز عقیلی نے کہا کہ امید ہے کہ نوجوان افسر اس سہولت سے بھرپور استفادہ کرکے اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں گے۔