طورخم ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے سے کنٹینرز پر آگ لگ گئی، زخمی  ہسپتال منتقل

17

لنڈی کوتل، 18اپریل( اے پی پی):ضلع خیبر طورخم بارڈر پر پہاڑی تودہ گرنے کے باعث بڑی تعداد میں کنٹینرز پر آگ لگ گئی۔ ایک درجن سے زائد گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں ،ہلاکتوں  کاخدشہ ہے،مدادی کاروائیاں جاری رکھنے کے لئے سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔

ڈپٹی کمشنر خیبر عبدالناصر خان کے مطابق پہاڑی تودہ گرتے وقت ایکسپورٹ روڈ پر درجنوں مال بردار گاڑیاں موجود تھیں جوملبے تلے دب گئیں ہیں واقعہ کے وقت گاڑیوں میں عملہ بھی موجود تھا جس کی وجہ سے جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اصل نقصانات کا تب معلوم ہوگا جب ریکسیو آپریشن مکمل کیا جاسکے۔ دوسرے جانب پہاڑی تودہ گرتے وقت متعدد گاڑیوں میں آگ بھی لگ گئی۔

 ریسکیو حکام کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے لنڈی کوتل ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی اور تمام عملہ کو حاضر رہنے کی ہدایات  بھی جاری کردیں ہیں اور حادثے میں  زخمی ہونے والے تین افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لنڈی کوتل منتقل کردیا گیا ہے۔