وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے ایک اور وعدے کی تکمیل ایل ڈی اے نے صحافی کالونی ہربنس پورہ میں غیر آباد اراضی پر ترقیاتی کام کا آغاز کردیا۔

32

 

لاہور 17 اپریل ( اے پی پی ): وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہو گئی۔ایل ڈی اے نے صحافی کالونی ہربنس پورہ میں غیر آباد اراضی پر ترقیاتی کام کا آغاز کردیا۔ ڈیولپمنٹ  کا کام مکمل ہونے پر اس جگہ صحافی کالونی کے متاثرہ صحافیوں کو متبادل پلاٹس دئے جائیں گے۔ صوبائی وزراء عامر میر اور سید اظفر علی ناصر نے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کے ہمراہ صحافی کالونی ہربنس پورہ کا دورہ کیا اور نئے پلاٹس کے لیے مختص جگہ پر شروع کردہ ڈیویلپمنٹ کے کام کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزراء نے غیر آباد اراضی کو جلد ازجلد ڈویلپ کرنے کے لئے ایل ڈی اے کو کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے آئندہ چند ہفتوں میں اس جگہ ڈویلپمنٹ کا کام مکمل کرے گا اور عرصہ دراز سے اپنے حق سے محروم صحافیوں کو جلد انکا حق دیں گے۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے پی جے ایچ ایف کے حکام کو حکم دیا کہ وہ صحافی کالونی کا سروے کر کے وہاں موجود مزید خالی پلاٹوں کی نشاندہی کریں تاکہ وہ پلاٹ بھی صحافی کالونی کے متاثرین میں میرٹ پر تقسیم کئے جا سکیں۔