اسلام آباد،20 اپریل(اے پی پی):حج انتظامات کا جائزہ اور حجاج کیلئے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی وزیر مذہبی امور سنیٹر محمد طلحہ محمود گزشتہ رات ذاتی خرچ پر سعودی عرب روانہ ہو گئے۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق وزیر مذہبی امور تمام اخراجات خود کریں گے ۔ عمرہ کی ادائیگی اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری کے ساتھ ساتھ سعودی حکام سے ملاقاتیں کرینگے۔ پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ اور پاکستان ہاؤس مدینہ کا دورہ اور حج انتظامات پر بریفنگ لیں گے ۔











