پاکستان پیپلزپارٹی ایک ہی روز پورے ملک میں صاف و شفاف عام انتخابات چاہتی ہے ،سید محمدعلی شاہ باچہ

50

ملاکنڈ ،۲۰ اپریل (اے پی پی )؛پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر مملکت برائے ابی وسائل سید محمدعلی شاہ باچہ کی انتخابات کے حوالہ سے سخاکوٹ پریس کلب افس میں پریس کانفرنس  ۔

 اس موقع پر پی پی پی کے تحصیل صدر حاجی طیب خان اور جنرل سیکرٹری محمدیونس بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ سید محمدعلی شاہ باچہ نے کہا کہ پی پی پی ایک ہی روز پورے ملک میں صاف و شفاف عام انتخابات چاہتی ہے کیونکہ جب تک ملک سیاسی حالات ٹھیک نہیں ہونگے تب تک معاشی حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے اس لٸے ایک ہی روز عام انتخابات ہی ملکی و سیاسی حالات کے بہتری کی ضامن ہے ۔۔انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے ہمیشہ ملک کے سالمیت استحکام اور جمہوری نظام کومضبوط کرنے کے لٸے قربانیاں دیٸے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ موجودہ سیاسی و معاشی مساٸل سے بھی ملک کو پی پی پی اور سابق صدر اصف علی زرداری ہی نکالیں گے