پنڈی بھٹیاں ،۲۲ اپریل (اے پی پی )؛ڈپٹی کمشنر عمر فاروق وڑائچ نے عید کے روز ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے چلڈرن ایمر جنسی.جنرل ایمر جنسی,سرجیکل وارڈ,میڈیکل وارڈ اور دیگر شعبوں کا دورہ کیاڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔ڈپٹی کمشنر نے مریضوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔
ڈپٹی کمشنر عمر فاروق وڑائچ نےکہا کہ اللہ تعالیٰ مریضوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔مریضوں کو علاج معالجہ کی تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ایم ایس ڈاکٹر بشریٰ مبین نے ڈپٹی کمشنر کو ھپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا۔











