احمدپورشرقیہ،22اپریل(اے پی پی):کمشنر بہاولپور ڈاکٹر احتشام انور نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ دارلامان بہاولپور کا دورہ کیا اور دارلامان میں مقیم خواتین اور بچوں کو عید کی مبارکباد دی اور عید گفٹس اور مٹھائی تقسیم کی۔
ڈاکٹر احتشام انور کمشنر عید کے روز بچوں میں گھل مل گئے دارلامان میں مقیم خواتین اور بچوں کے گھر والے انکے پاس نہیں ہیں اس لئے ہم انکی دلجوئی کیلئے آئے ہیں ۔کمشنر احتشام انور نے دارلامان میں بچوں کے ساتھ عید کیک کاٹا، بے سہارا بچوں کے ساتھ عید منائی۔
ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سحر صدیقہ اور سپرنٹینڈنٹ دارلامان فریال امین بھی موجود تھی۔











