ملتان، 23 اپریل (اے پی پی ): میٹھی عید کے دوسرے دن، شہریوں نے اپنے گھر والوں کے ساتھ سیاحتی مقامات کا رخ کرلیا، جہاں بچوں نے جھولتے جھولوں کا بھرپور طریقے سے مزہ لیا۔سیاختی مقامات پر مقامی لوگوں نے بچوں کے کھلونے اور دیگر اشیاء کے اسٹالز لگا رکھے تھے۔











