زمینداروں کی محنت اور محکہ زراعت کی رہنمائی سے گندم کی ریکارڈ پیدوار ہوئی: ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت

33

اوکاڑہ،27اپریل)اے پی پی): ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) محمد اعجاز نے کہا ہے کہ گذشتہ سال کے مقابلہ میں اس سال ضلع اوکاڑہ میں اللہ کے فضل وکرم زمینداروں کی محنت اور محکہ زراعت کی رہنمائی اور موسمی حالات سازگار ہونے سے گندم کی ریکارڈ پیدوار ہوئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے متوقع بارشوں کے حوالہ سے زمینداروں کو پیغام دیتے ہوئے تیارگندم کی نگہداشت اور نقصان سے بچاؤ کا طریقہ کار اپنانے پر زور دیا۔