پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری

29

ملتان 2 مئی(اے پی پی ): فوڈ سیفٹی ٹیم نے ملتان اسٹیڈیم چوک پر چکن شاپ پر کارروائی کی پولٹری شاپ مالکان نے فریزر میں بدبودار اور باسی گوشت سٹور کر رکھا تھا۔ چیکنگ کے دوران گوشت کا رنگ تبدیل پایا گیا  فوڈ اتھارٹی ٹیم نے موقع پر سینکڑوں کلو گرام ناقص گوشت تلف کردیا مضر صحت گوشت ہوٹلوں اور شادی ہالز میں سپلائی کیا جانا تھا خوراک کے نام پر مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی کا مشن جاری رہے گا۔