کلر کہار، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے گندم سمگل کرنے کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی

14

کلر کہار، 02 مئی ( اےپی پی): نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس  نے  گندم سمگل کرنے کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی ۔ ترجمان موٹروے پولیس  کلر کہار، بلکسر , چکری اور صوابی   کے قریب ،8 مشتبہ  ٹرک  قبضے میں لے لیے گئے ، ٹرکوں میں 137 ٹن  گندم اور 70 ٹن آٹا  موجود تھا ۔ گندم مختلف علاقوں سے  خیبر پختونخوا  اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی – ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد  تمام ٹرک بمع ڈرائیور  مطلقہ  ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے حوالے کر دیے گئے۔