ملتان: بیوٹیفکیشن پلان کے تحت پارکوں کی اپ گریڈیشن،تجاوزات کے خاتمے اور صفائی کی خصوصی مہم چلائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر

17

ملتان۔2مئی  (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ بیوٹیفکیشن پلان کے تحت پارکوں کی اپ گریڈیشن،تجاوزات کے خاتمے اور صفائی کی خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی محکموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام محکموں کی جانب سے تجاویز بھی پیش کی گئیں۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں گڈ گورننس کا عملی ماڈل متعارف کرانے کا فیصلہ کیا  گیا ہے ،اس سلسلے میں ایم ڈی اے،پی ایچ اے،واسا اور ضلعی محکموں کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کی اجازت سے جاری ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرکے شہریوں کو ریلیف دینگے،انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے بوسن روڈ کو کمرشلائزیشن کے حوالے سے رول ماڈل بنایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ چوکوں،عوامی مقامات اور گرین بیلٹس کی ری ماڈلنگ کا کام شروع کردیا ہے ،اس حوالے سے پی ایچ اے خصوصی اقدامات کرے گا۔عمرجہانگیر نے ہدایت کی کہ پی ایچ اے ریونیو میں اضافے کیلئے بل بورڈز کا از سر نو سروے کیا جائے جبکہ کمرشل پلازے نقشوں کے تحت پارکنگ کے مقدمات مختص کرنے کے پابند ہونگے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غیر قانونی کمرشلائزیشن روکنے کیلئے محکوموں کی مشترکہ ٹاسک فورس بھی تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو شہر کی صفائی کیلئے کومبنگ آپریشن شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔