لاہور 02مئی ( اے پی پی ): نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں مونکی پاکس ڈیزیز وارننگ سنٹرکاافتتاح کردیا۔اس موقع پر سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،ڈی جی ہیلتھ سروسزڈاکٹرالیاس گوندل،ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسرڈاکٹرزرفشاں طاہر،ڈاکٹریداللہ و1122کے افسران دیگر حکام موجودتھے۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں مونکی پاکس ڈیزیزوارننگ سنٹرکادورہ کرکے متعلقہ افسران سے ملاقات بھی کئی اور ٹریننگ پر آئے تین سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز،نرسزاور سٹاف کو لیکچربھی دیا۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم اور نے اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں مونکی پاکس ڈیزیزوارننگ سنٹر قائم کرنے کابنیادی مقصد صوبہ بھرمیں صورتحال پرنظررکھناہے دنیاکے 70سے زائدممالک کی عوام کومونکی پوکس کی بیماری کا سامناہے۔ مونکی پوکس کوئی نئی نہیں بلکہ بہت پرانی بیماری ہےاموات کی شرح 0.7ہے۔مونکی پوکس بیماری کازیادہ ترپھیلاؤ ڈائریکٹ کنٹیکٹ سے ہوتاہے۔انہوں نے کہا کہ مونکی پاکس کی علامات 8سے12دنوں میں واضح ہوجاتی ہیں۔مونکی پوکس کی صورت میں جسم پرسرخ رنگ کے دانے بن جاتے ہیں، جسم پرپھنسیوں سے نکلنے والے پانی کاپی سی آر کرنے کے بعد مونکی پوکس کی تصدیق ہوتی ہے۔ پمزاسلام آبادمیں مونکی پوکس کے دونوں مریض صحت یاب ہوکراپنے گھرجاچکے ہیں، مونکی پوکس کے حوالہ سے سوشل میڈیا پر جھوٹی شہرت حاصل کرنے کیلئے بے بنیاد خبروں کی تردیدکرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کو مونکی پوکس کے حوالہ سے آگاہ رکھناچاہتے ہیں خوف وحراس نہیں پھیلانا چاہتے ہیں ۔ وفاقی حکومت مونکی پوکس کے حوالہ سے ایڈوائزی جاری کرچکی ہے۔مونکی پوکس کے حوالہ سے پالیٹیکل پوائنٹ سکورننگ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں تربیت حاصل کرنے والا ہیلتھ سٹاف اپنے ہسپتالوں میں جاکرباقی ساتھیوں کو تربیت دے گا۔انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں ہیلتھ سٹاف کی ٹریننگ اور وارننگ سنٹر قائم کرنے پر ڈین پروفیسرڈاکٹرزرفشاں طاہرکو شاباش دیتے ہیں۔سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نےاظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عوام میں مونکی پوکس کے حوالہ سے آگاہی پھیلانی چاہئے۔ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے ذریعے صوبہ بھرمیں مونکی پوکس کی صورتحال کاروزانہ کی بنیادپرجائزہ لیاجائے گا،محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن مونکی پوکس کی روک تھام کے حوالہ سے محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرودیگراداروں سے مکمل کوارڈنیشن میں ہے۔ پنجاب میں مونکی پوکس کے حوالہ سے لیب ٹیسٹنگ کی سہولت موجودہے۔ مونکی پوکس پرقابوپانے کیلئے عوام کی مدددرکارہوگی۔











