ملتان 03 مئی (اے پی پی ): چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے شاہراہوں اور ڈیوائیڈرز پر کوڑا و ویسٹ پھیکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت فٹ پاتھ اور سڑک کنارے گندگی ڈالنے والے دکانداروں و ریڑھی بانوں کو جرمانے ہونگے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہر کے مخلتف علاقوں میں صفائی آپریشن کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سنئیر منیجر آپریشن فہیم لودھی اور منیجر آپریشن انوار الحق نے صفائی مہم کے حوالے سے بریفننگ دی ۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر کمپنی نے کومبنگ آپریشن شروع کردیا ہے شہر کے مخلتف علاقوں سے کوڑا منتقل کرکے کیلئے نئی لینڈ فل سائٹ کا تعین بھی کیا جارہا ہے۔قبل ازیں سی ای او نے صفائی صورتحال اور فلتھ ڈپوز کی کلئیرٹس بھی چیک کی۔شاید یعقوب نے کہا کہ کوڑا مقررہ مقامات پر نہ ڈالنے والے کے خلاف ایکشن ہوگا جبکہ خالی پلاٹس اور گراؤنڈز سے کوڑے کے ڈھیر صاف کئے جارہے ہیں ۔سی ای او نے بتایا کہ عید قربان کے حوالے سے نئی لینڈ فل سائٹ اور مشینری کیلئے تیاری جاری ہے۔شہریوں کی سہولت کیلئے گنجان آباد علاقوں میں نئے ڈسٹ بن اور کنٹینرز رکھے جارہے ہیں۔











