لاہور3 مئی ( اے پی پی ): نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی مزار بی بی پاکدامن آمد حاضری دی اور دعا مانگی توسیعی منصوبے کا دورہ کیا۔محسن نقوی نے مزار بی بی پاکدامن کی توسیع کے منصوبے کا جائزہ لیا توسیعی منصوبے کو محرم الحرام سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ زائرین کے لئے اضافی سہولتیں فراہم کی جائیں توسیعی منصوبے کی تکمیل سے زائرین کو بہترین سہولتیں میسر ہوں گی۔سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے مزار بی بی پاکدامن کے توسیعی منصوبے پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی آرکیٹیکٹ نیئر علی دادا نے مزار کی اپ گریڈیشن اور اسلامی فن تعمیرات کے بارے بریف کیا۔صوبائی وزیر اوقاف اظفر علی ناصر، صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، سیکرٹری اوقاف، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔











