ملتان: آر پی او نے جلال پور اور شجاع آباد میں ڈرائیونگ سکول کا افتتاح کر دیا

30

ملتان 03 مئی ( اےپی پی ): ملتان ریجن پولیس عوام الناس کو خدمات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔  شجاع آباد میں ڈرائیونگ سکول کے قیام سے لوگوں کے وقت اور فاصلے کی بچت ہوگی۔ انتہائی قلیل مدت میں ٹیسٹ سنٹر کا قیام پولیس افسران کی خصوصی کاوش ہے۔ ملتان ریجن میں اسی طرح کے مزید سنٹرز بھی بنائے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے تحصیل  شجاع آباد میں ڈرائیونگ ٹیسٹ سنٹر کے افتتاح کے دوران کیا۔ سٹی پولیس آفیسر منصورالحق رانا، ایس ایس پی آ پریشنز محمد عمران، چیف ٹریفک آفیسر راو نعیم شاہد، اسسٹنٹ کمشنر  شجاع آباد ڈاکٹر فیاض، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر طاہر مشتاق اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر ملتان میں نئے تعمیر ہونے  والے ایس ایس پی آ پریشنز کے آ فس کا افتتاح بھی کیا۔ سٹی پولیس آفیسر منصورالحق رانا، ڈپٹی کمشنر ملتان عمر جہانگیر ایس پی آ پریشنز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا کہ پولیس دفاتر کا مقصد شہریوں کو سہولت اور عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔ پولیس کے دفاتر ایسے مقام پر ہونے چاہئ جہاں عوام کی رسائی آ سان ہو۔

ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے سٹی پولیس آفیسر  منصورالحق رانا کے ہمراہ تھانہ صدر شجاع آباد کی حدود میں نئی قائم کی جانے والی پولیس چوکی عبدالعزیز خان کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس   کے قیام  سےجرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے  مدد ملے گی۔  اس موقع پر ایس ایس پی آ پریشنز محمد عمران بھی موجود تھے۔