اوکاڑہ،04مئی(اے پی پی): تھانہ اے ڈویژن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےدو ڈاکو گرفتار کر لیے ہیں۔ گرفتار ملزمان حسن اور آمش نےابتدائی تفتیش کے دوران چوری اور راہ زنی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔
ملزمان کے قبضہ سے ساڑھے چار لاکھ مالیت سے زائد کا ڈکیتی شدہ مال ،موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مزید قالونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔











