نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی چوک بابا اعظم اچھرہ آمددریائے نیلم میں جیپ گرنے سے  جاں بحق نوجوان غلام میراں اور لاپتہ نوجوانوں کے اہل خانہ سے ملاقات

26

لاہور4 مئی ( اے پی پی ) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی چوک بابا اعظم اچھرہ آمددریائے نیلم میں جیپ گرنے سے  جاں بحق نوجوان غلام میراں اور لاپتہ نوجوانوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔محسن نقوی نے جاں بحق نوجوان غلام میراں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور  جاں بحق نوجوان غلام میراں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی  حادثے میں زخمی نوجوان محمد فہد کی خیریت دریافت کی ۔نگران وزیر اعلی نے زخمی نوجوان محمد فہد کے بہترین علاج معالجے کی ہدایت کی اور کہا کہ ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں کی خصوصی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر بجھوائی جائے،لاپتہ نوجوانوں کی زندگی کے لئے دعا گو ہیں۔ محسن نقوی نے  لاپتہ نوجوانوں کے خاندانوں کو دلاسہ دیا اور کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ کو ہمت   عطا فرمائے۔ دریائے نیلم میں جیپ گرنے سے اچھرہ کے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 8 نوجوان غلام میراں، ولیدابرار، حسن صفدر، بلال مقبول، اظہر اشرف، رحیم خان۔ راحیل اور شاہنواز مقصود ڈوب گئے تھے ایک نوجوان غلام میراں کی باڈی ریکور ہو چکی ہے جبکہ باقی نوجوانوں کی تلاش جاری ہے 3 نوجوان محمد فہد۔ معین اور حسنین شہزاد زخمی ہیں  کمشنر لاہور ڈویژن۔ سی سی پی او لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.