رینالہ خورد،08مئی(اے پی پی):میونسپل کمیٹی رینالہ خوردکےاینٹی انکروچمنٹ کا سٹاف کلمہ چوک کے قریب تجاوزات کے خلاف کاروائی میں مصروف تھاکہ ملزمان محمد آصف محمد کاشف اورمحمد ساجد نےتین ساتھیوں کے ہمراہ ڈرائیورمحمد نعیم پرتیزدھار آلے اور آہنی راڈ سے حملہ کرکے تشدد کانشانہ بناناشروع کردیا،ملزمان نے ڈرائیور سے موبائل مالیتی 50ہزاراور 20ہزارروپے نقدی،شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس چھین لیا۔ پولیس نے موقع سے تین ملزمان محمد آصف، محمد کاشف اور محمد ساجدکوگرفتارکرکے حوالات میں بندکردیا جبکہ تین ملزمان موقع سے فرارہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔پولیس نے انچارج اینٹی انکروچمنٹ میونسپل کمیٹی کی درخواست پرمقدمہ درج کر لیاہے، اینٹی انکروچمنٹ سٹاف میونسپل کمیٹی نے موقع سے قبضہ مافیاکا سامان قبضے میں لیکر قبضہ مافیا سے کلمہ چوک کوواہگزار کروادیاہے۔











