کوئٹہ9مئی(اے پی پی): صوبائی وزیر کھیل و ثقافت خالق ہزارہ نے کہا ہے کہ 2004کے بعد نینشل گیمز کوئٹہ میں منعقد ہورہی ہے۔میڈیا سے درخواست ہے کہ نینشل گیمز کو بھرپور کوریج دیں اتحادی حکومت آنے کے بعد میں کوئٹہ میں نیشنل گیمز کرانے کیلئے کوشش کی19 سال کے بعد کوئٹہ میں نینشل گیمز ہونے جارہاہے،نینشل گیمز سے یہ تاثر دینگے کہ بلوچستان میں امن ہے8ہزار سے زائد کھلاڑی اور آفشلز کوئٹہ آئیں گے 12 مئی سے 30 مئی تک نینشل گیمز ہونگی،نینشل گیمز کوئٹہ میں منعقد ہونے سے بلوچستان سپورٹس کو بہت فائدہ ہوگا،نینشل گیمز کے حوالے سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جارہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، صوبائی وزیر کھیل و ثقافت خالق ہزارہ نے اور ڈی آئی جی پولیس اظفر مہیسر کے ہمراہ ایوب اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سومئنگ سائیکلز رئفل شوٹینگ دیگر صوبوں میں ہونگے، نیشنل گیمز میں 400 ملین لاگت آرہی ہیں،اسٹیڈیم ریپرنگ پر 10 کروڑ روپے اخراجات آئیں ہیں،نینشل گیمز میں نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑی کوئٹہ آئیں گے،۔۔ڈی آئی جی پولیس اظفر مہیسرءنے کہا کہ کھلاڑیوں کیلئے سیکورٹی کےلئےانتظامات کیے گئےہیں،نیشنل گیمز کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں،سیکورٹی میں پولیس اور ایف سی تعینات ہونگے کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے آرامی اسٹیڈ بائی رکھا جائے گا،تین کنٹرول روم قائم کیے جارہے ہیں سی سی ٹی وی کیمرون س بھی نگرانی کی جائے گی،نیشنل گیمز کیلئے 24 گھنٹے مانیٹرنگ کیا جائے گا،میڈیا سمیت تمام مہمانوں کو خصوصی کارڈ دینے جائیں گے،میڈیا اور مہمانوں کے گاڑیوں کو خصوصی پاس جارہے کیے جائیں گئے،ڈھائی ماہ سے ہم نینشل گیمز کے حوالے سے سیکورٹی پلان بنارہے ہیں،ہم سب کو مل کر نینشل گیمز کو کامیاب بنانا ہے۔











