پشاور ؛شرپسندوں کا ریڈیو پاکستان اور قلعہ بالاحصار پرکی عمارتوں پر حملہ، مختلف حصوں میں آگ لگا دی

16

  

پشاور،10مئی  (اے پی پی):پشاور میں شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملہ کرکے مختلف حصوں میں آگ لگا دی جبکہ قلعہ بلا حصار میں بھی مظاہرین کی جانب سے تھوڑ پھوڑ اور کھلے عام فائرنگ کی گئی۔

مظاہرین نے چاغی یادگار اور آڈیٹوریم کو آگ لگا دی ہے،سینکڑوں کی تعداد میں شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان اور قلعہ بالاحصار پر حملہ کیا جبکہ حملے روکنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہاہے جبکہ اسی بھی اطلاعات ہیں کہ بڑے پیمانے پر لوٹ مار ہوئی ہے۔

دوسری جانب لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں اب تک مظاہرین اور عام 40افرادزخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے۔ ترجمان محمد عاصم کے مطابق چار ڈیڈ باڈیز کو بھی ایل آر ایچ لایا گیا ہے جن کو گولیاں لگی تھیں، زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جارہی ہے، زخمیوں میں بیشتر کی حالت تسلی بخش ہے ٹانگوں ہاتھوں پر گولیاں لگی ہیں ایک کو چہرے پر بھی لگی ہے،ایل آر ایچ کا ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ اسوقت ہائی الرٹ پر ہے۔