اسلام آباد، 10 مئی (اے پی پی ): سابق سینیٹر فرحت اللہ بابرنے بدھ کو قومی اسمبلی میں آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات کی مناسبت سے منعقدہ بین الاقوامی کنونشن کے پہلے روز بدلتے ہوئے عالمی توازن میں آئین ، استحکام اور موافقت کے موضوع پر سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہے فیک نیوز جمہوریت اور اداروں کیلئے خطرہ ہے،فیک نیوز کے ذریعے ایک بیانیے کو فروغ دیا جاتا ہے۔











