رینالہ خورد،11مئی(اے پی پی):محکمہ لائیو سٹاک نے کارروائی کرتے ہوئے کار کی ڈگی سے مضرصحت اوربدبودار گوشت بر آمد کر لیا ہے ، جو مختلف ہوٹلوں پرسپلائی کیا جانا تھا۔لائیو سٹاک کی ٹیم نےکارکوقبضے میں لیکردوافرادکو پکڑکرپولیس کے حوالے کردیا ہے جبکہ دوفرارہوگئے ہیں ۔ تھانہ صدرپولیس نے لائیوسٹاک کی رپورٹ پرکارروائی شروع کردی ہے۔











