پاراچنار؛ شہید اساتذہ اور مزدوروں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم

20

پاراچنار،12 مئی (اے پی پی ):پاک افغان سرحد کے قریب گورنمنٹ ہائی سکول تری منگل میں 4 مئی کو مسلح شرپسندوں کے ہاتھوں شہید کئے گئے اساتذہ کے لواحقین میں 55,55 لاکھ اور مزدوروں کے لواحقین میں دس دس لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے گئے ۔

اس موقع پر شہداء کے لواحقین ، وفاقی وزیر ساجد طوری ، ضلعی انتظامیہ افسران، قبائلی عمائیدین و اساتذہ تنظیموں کے رہنما بھی موجود تھے۔  ڈپٹی کمشنر کرم سید سیف الاسلام نے شہداء کی ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کرائی۔

 وفاقی وزیر اورسیز پاکستانی ساجد حسین طوری نے کہا کہ اساتذہ کا کسی سے کوئی اراضی تنازعہ نہیں تھا ان کے قاتلوں کے خلاف بھرپور  قانونی کارروائی کی جارہی ہے، واقعے میں ملوث عناصر کو مثالی سزا ملنی چاہیئے تاہم کسی بے گناہ کو کوئی تکلیف نہ دی جائے اور امن و امان کی قیام کیلئے کوششیں جاری رکھی جائے۔