ڈیرہ بگٹی میں 7روزہ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

63

ڈیرہ بگٹی،15مئی(اے پی پی): ڈیرہ بگٹی میں 7روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ممتاز علی کھیتران نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔مہم کے دوران ضلع بھر میں 70005 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔