لنڈی کوتل، 15 مئی ( اے پی پی ):پاک فوج کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئےپاک سول سولجرز آرگنائزیشن کےزیراہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
پاک فوج کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے لنڈی کوتل بازار میں قبایلی عوام نے ریلی نکالی ، پاک فوج کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے باچاخان چوک سے لنڈی کوتل پریس کلب تک پہنچے جہاں پر ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہو نے کا عزم کیا اور کہا کہ پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے۔ شرکاءنے جناح ہاؤس کونذرآتش ودیگر سرکاری املاک اور تنصیبات کو نقصان پہنچانے اور لوٹ مار کرنے والے شرپسندوں کو قرار واقعی سزائیں دینے کا مطالبہ کیا۔ریلی کے اختتام پر شرکاء نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔











