پشاور،15مئی (اے پی پی): پشاور میں ڈبلیو ایس ایس پی کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث مئیر پشاور کے آفس میں ہونے والا احتجاج ختم کر دیا ہے۔ڈبلیو ایس ایس پی ملازمین نے ڈپٹی کمشنر پشاور کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج کو ختم کر دیا۔
ڈپٹی کمشنر پشاور نے ملازمین کو یقین دہانی کرائی کہ ایک دو دن میں ان کو تںخواہیں دے دی جائیں گی جس کے ساتھ ہی شہر بھر کے ٹیوب ویلز سے پانی کی سپلائی بحال کر دی گئی۔











