خیرپور، اےسی اور فوڈ ڈپارٹمنٹ کی مشترکہ کارروائی، سندھ سے باہر منتقل کی جانے والی 15 سے زائد گندم کی گاڑیاں حراست میں لے لیں

28

خیرپور۔15 مئی(اے پی پی)اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ڈیجی اور فوڈ ڈپارٹمنٹ کی مشترکہ کارروائی میں سندھ سے باہر منتقل کی جانے والی 15 سے زائد گندم کی گاڑیاں حراست میں لے لیں جبکہ 4 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں سرکاری گودام پر منتقل کر دی گئی ہیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دریا خان چانڈیو کا کہنا تھا کہ 4 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں سرکاری گودام پر منتقل کر دی گئی ہیں،سرکاری کوٹا مکمل کرنے تک ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ۔