پاکستان کی پوری عوام پاک فوج کے ساتھ ہے، فرح عظیم شاہ

43

کوئٹہ، 15 مئی (اے پی پی): ترجمان صوبائی حکومت فرح عظیم شاہ   نے کہا ہے کہ پاکستان کی پوری عوام اپنی پاک فوج کے ساتھ ہے۔ پاک فوج نے ملکی سالمیت و بقا کیلئے لازوال قربانیاں دیں ہیں.ان خیالات کااظہارانہوں ںے وزیراعلیٰ ھاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے کیا۔ ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت عوام اور پاک فوج کے درمیان خلا پیدا نہیں کر سکتی. انہوں نے کہا کہ عوام اپنے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہم بلوچستان کی عوام کو سلام پیش کرتے ہیں جو پاک فوج کے خلاف کسی قسم کے پروپیگنڈے کا حصہ نہیں بنی.پاک فوج ملکی سالمیت اور عوام کے امنگوں کی ضامن ہے،بھارتی میڈیا نے لاکھ کوشش کی کہ فوج کے مورال کو نقصان پہنچایا جائے لیکن ان کا ہر پروپیگنڈا خاک میں مل گیا.

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن جان لے کہ ہم ایک قوم ہیں اور یک جان ہو کے اپنے ادارے کے ساتھ کھڑے ہیں۔