ملتان؛ کمرشل عمارات کے نقشوں کی انسپکشن کا فیصلہ

25

ملتان،16 مئی(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کا کمرشل عمارات کے نقشوں کی انسپکشن کا فیصلہ،ایم ڈی اے،میونسپل کارپوریشن ،ضلع کونسل سمیت متعلقہ  محکموں کی ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ  پارکنگ اور بلڈنگ ایس او پیز پوری نہ کرنے والے پراپرٹی مالکان کو نوٹس جاری کئے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی صدارت میں پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں نئی کمرشل عمارات اور پٹرول پمپس کے این او سی کے ایجنڈا کیسز کا جائزہ بھی لیا گیا ۔ عمر جہانگیر نے کہا  کہ شہری علاقوں میں قائم پلازے انفراسٹرکچر اور پارکنگ کے مسائل پیدا کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ  ماسٹر پلان کے مطابق ڈویلپرز کو ہاؤسنگ و کمرشل سکیم کی اجازت دینگے اور کمرشل سرگرمیوں کیلئے تمام متعلقہ ضلعی محکموں کا این او سی لینا ضروری ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ تاخیر سے این او سی جاری کرنے والے محکموں کے خلاف کارروائی ہوگی ۔

ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا  کہ  خطرناک و بوسیدہ عمارات اور بل بورڈز کی انسپکشن کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔