بھکر، 16 مئی(اے پی پی): ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ ، ڈی پی او بھکر محمد نوید کے خصوصی احکامات پر ڈی ٹی او بھکر شہزاد فیض کی ہدایات پر انچارج ٹریفک امجد حسین شاہ معہ ایجوکیشن ٹیم نے سی ٹی ٹی ایم ہائی سکول کا دورہ کیا جس میں کم عمر ڈرائیونگ، ہیلمٹ کا استعمال، اوورسپیڈنگ، ون وہلینگ،دو سے زیادہ افراد کا سوار ہونا ودیگر ٹریفک حادثات کی روک تھام کے حوالےسے طالب علموں کو آگاہ کیا گیا۔
انچارج ٹریفک نے طالب علموں کو سختی سے ہدایات کی کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کسی کو ڈرائیونگ کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی ،کم عمر ڈرائیوروں کے والدین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ بڑھتےہوئے ٹریفک حادثات میں کمی لائی جاسکے اور شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔











