اسلام آباد،16 مئی(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رورل نے بروز منگل اپنے دائرہ اختیار کے حامل مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں موجود پولیو ٹیمز کی مہم کے دوسرے دن کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے والدین سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلائیں اور پولیو سے محفوظ پاکستان بنائیں۔











