عارف والا،16 مئی (اے پی پی ): پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں سینئر وائس چیئرمین چوہدری افضل ضیاء گجرکی زیرقیادت قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی اور سول سوسائٹی عارفوالا کی مشترکہ ریلی کمہارانوالہ چوک سے نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پینافلیکس اٹھا رکھے جن پر پاک فوج کی حمایت میں تحریریں درج تھیں۔ ریلی مختلف راستوں سے گزر کر لاری اڈا چوک پہنچی، ریلی کے شرکاء نے پاک فوج زندہ بادکے نعرے لگائے اور مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا۔











