تھرپارکر،16 مئی (اے پی پی ): تھرپارکر کے شہروں مٹھی ، ننگرپارکر اور چھاچھرو میں سول سوسائٹی کی جانب سے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں۔ ریلیوں کی قیادت کریم دل، مجنوں کولہی، حیات جونیجو کر رہے تھے۔ ریلیوں میں شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک آرمی زندہ باد، پاکستان زندہ باد کے نعرے درج تھے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے، ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا،ملک دشمن لابی کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی ایس آئی ہمارا فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ تھرپارکر سمیت پورے ملک پاکستان کی عوام پاک فوج کے ساتھ ہے، عوام ہر وقت پاک فوج کے ساتھ کھڑی رہے گی۔











