ملتان ؛ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کیلئے تفریحی دورے کا اہتمام

11

ملتان، 16 مئی (اے پی  پی): چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے لئے مال آف ملتان جوائے لینڈ کے  تفریحی دورے کا اہتمام کیا گیا ۔بچوں نے جوائے لینڈ تفریحی دورے کے موقع پر خوب ہلہ گلہ کیا اور  بچے مختلف گیمز اور جھولوں سے بھرپور لطف اندوز ہوئے ۔  انتظامیہ جوائے لینڈ کی جانب سے بچوں کو ریفریشمنٹ بھی کروائی گئی ۔

 چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کو جوائے لینڈ دورہ کروانے کا مقصد بچوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ یہ لاوارث بے آسرا بچے بھی معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔تفریحی دورے کے موقع پر بیورو آفیسرز و سٹاف بچوں کے ہمراہ تھے۔