نوشہرو فیروز؛ زخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی، چار ہزار بوریاں برآمد

23

نوشہرو فیروز،17 مئی (اے پی پی ): وزیر اعلیٰ سندھ کے خصوصی احکامات اور ڈپٹی کمشنر شاہ زیب شیخ کی سربراہی میں  زخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے  ہوئے  ضلع کے مختلف مقامات سے گندم کی 4000 (چار ہزار) بوریاں برآمد کر لی گئی ہیں ۔

مٹھیانی، کوٹری کبیر،ہالانی ،محراب پور اور دیگر علاقوں سے منافع خوری کے لئے زخیرہ کی گئی گندم کی 100 کلو گرام والی چار ہزار بوریاں( 400 ٹن) برآمد کر کے سرکاری گودام میں منتقلی کے لئے فوری طور پر کراچی بھجوا دی گئی ہیں ، کارروائی میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نوشھروفيروز، اسسٹنٹ کمشنر  مختیار کار اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہ زیب شیخ نے بتایا کہ گندم اور کھانے پینے کی دیگر اشیاء  کی زخیرہ اندوزی والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔