احمدپورشرقیہ، 17مئی ( اےپی پی): 26ہیڈ کانسٹیبلان کو اسسٹنٹ سب انسپکٹراور06اسسٹنٹ سب انسپکٹرزکو سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی ہے۔
آر پی او بہاولپوررائے بابر سعید کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس میں بدھ کو یہاں محکمانہ پروموشن بورڈکا اجلاس منعقد ہوا،جس میں ترقی کے معیار پر پورا اترنے والے پولیس آفیسرز کی سینیارٹی،قابلیت اورکارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقی دی گئی جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ آرپی او بہاولپور نے ترقی پانے والے پولیس آفیسرز کو ترقی کے بیج لگائے۔
اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر کے عہدہ میں ترقی پانے والوں میں رضیہ سلطانہ،منصور احمد،محمد اسلم،نذر حسین،جمال عبدالناصر اور خالد حسین شامل ہیں جبکہ ہیڈ کانسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں محمد فیاض،عابد حسین،عمران علی،محمد مزمل فراز نعیم،محمد اشرف،محمد آصف،راشد گل،محمد اختر خان،راشد منھاس،ساجد حسین،محمد عاصم،محمد اصغر،محمداسلم صغیر،محمدفاروق،محمداکرم،تنویر علی،ثاقب مرتضیٰ،محمداسلم،محمدشفیق،عامر اقبال،فیاض احمد،مشیر احمد،محمدایوب،غلام شبیر،ظفر اقبال اور تنویر گل شامل ہیں۔آر پی او نے ترقی پانے والوں کے لیے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔











