ملتان، 19 مئی(اے پی پی ):کمشنر انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت اضلاع کارکردگی بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کمشنر عامر خٹک نے گردآوری مہم میں باردانہ کی مکمل وصولی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جنتا باردانہ فراہم کیا گیا، اتنا واپس وصول بھی کیا جائے، ڈویژن میں کپاس کی کاشت بارے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں،کپاس کی کاشت کا ٹارگٹ ہر صورت حاصل کیا جائے۔
کمشنر انجینئر عامر خٹک نے محکمہ صحت کو انسداد ڈینگی مہم پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم میں کوئی ریفیوزل کیس برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم میں بھی لارواسائٹنگ مکمل کروائی جائے اور ہاٹ سپاٹ کے علاقوں کی بار بار سرویلنس کی جائے۔
اس موقع پر کمشنر ملتان کو بتایا گیا کہ کاٹن کا ہدف75 فیصد حاصل کیا گیا ہے۔ گندم کی سمگلنگ روکنے کیلئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز،ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد ، اسسٹنٹ کمشنر جنرل ارشد وٹو، متعلقہ افسران موجود تھے۔