راولپنڈی جولائی 08 (اے پی پی): عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز پاکستان پہنچ گئے۔ برازیل کے عالمی نمبر ایک رونالڈینو اور رابرٹو کارلوئوس سمیت سات فٹبالرز آج صبح خصوصی طیارے کے زریعے بے نظیر بُھٹو انٹرنیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد پہنچے جہاں اُنکا پُر تپاک استقبال کیا گیا۔ بین الاقوامی کھلاڑی پاک فوج کے سکیورٹی حصار میں ائیر پورٹ سے ہوٹل روانہ ہوے جہاں انکی تواضع ناشتہ سے کی جائے گی۔
برازیل کے سپر اسٹار فٹ بالر رونالڈینیو سمیت فٹ بال کی دنیا کے سات عالمی ستاروں کی پاکستان آمد بلا شبہ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ میں اہم ترین پیش رفت ہے۔ اب جبکہ پاکستانی قوم کرکٹ چیمپئن ٹرافی اور ایشئین سنوکر چیمپئن شِپ کی شاندار فتح کے جشن منا رہی ہے اس موقع پر فٹبال کی دنیا کے عظیم کھلاڑیوں کی آمد نے عوام کی خوشیوں کو دو بالا کر دیا ہے۔
فٹبالرز کو وی وی آئی پی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ بین الاقوامی کھلاڑی اسلام آباد میں کچھ دیر قیام کریں گے۔ زرائع کے مطابق عالمی فٹبالرز چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔
رونالڈینیو الیون آج کراچی میں نمائشی میچ کھیلے گی جبکہ دوسرا نمائشی میچ کل لاہور میں کھیلا جائے گا۔
یہاں یہ دلچسپ بات قابل زکر ہے کہ عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی یہ جانتے ہیں کہ پاکستان میں بھی ان کے پر ستاروں کی بڑی تعداد موجود ہے شاید یہی وجہ ہے کہ ائیر پورٹ سے ہوٹل روانگی کے وقت وہ بہت مسرور دکھائی دئیے اور میڈیا کےکیمروں کی طرف دیکھتے ہوئے وکٹری کا نشان بھی بنایا۔ پاکستانی عوام ان فٹبالرز کو ہمیشہ بڑے ٹورنامنٹ منٹس میں دیکھتی تھی جبکہ آج وہ ان عالمی ستاروں کو اپنے مُلک میں فٹبال کھیلتے دیکھیں گی۔
/وی این ایس راولپنڈی اے پی پی حمزہ











