بہاولپور ؛ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یوم تکریم شہداء منایا گیا

7

بہاولپور، 25 مئی (اے پی پی):مادر وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بہاولپور میں یوم تکریم شہداء منایا گیا۔  اس دن کی مناسبت سے پولیس لائنز بہاولپور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔  تقریب میں جی او سی 26 ڈویژن میجر جنرل شاہد پرویز، ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور رائے بابر سعید، کمشنر بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور، ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انور جپہ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

  یوم شہداء پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔  شرکاء نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔  شہداء کے لواحقین میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔

جی او سی 26 ڈویژن میجر جنرل شاہد پرویز اور ریجنل پولیس آفیسر نے کانفرنس ہال میں شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔  انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور رائے بابر سعید نے کہا کہ شہداء ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔