گوجرانوالہ،25مئ(اے پی پی): پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر خالد عزیز لون کا پارٹی سے علیحدگی کا اعلان، 9مئی کے پرتشدد واقعات کی پرزور مذمت کی۔
پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر گوجرانوالہ خالد عزیز لون نے کہا کہ میں ایک پر امن سیاسی کارکن ہوں جبکہ 9مئ کے واقعات نے ثابت کیا کہ پی ٹی آئی ایک پرتشدد جماعت ہے، میں پارٹی کی رکنیت اور ہر طرح کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں ریاست کی سلامتی کے ضامن اداروں پر حملے کی پر زور مذمت بھی کرتا ہوں ۔