اٹک؛ڈسٹرکٹ ہسپتال میں تھیلیسیمیا سینٹر ایک ماہ تک کام کرنا شروع کردےگا،ڈپٹی کمشنرراؤعاطف رضا

26

 

اٹک،27 مئی (اے پی پی): ڈپٹی کمشنرراؤعاطف رضانےکہاہےکہ گورنمنٹ اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال میں تھیلیسیمیا سینٹر ایک ماہ تک کام کرنا شروع کردےگاجس سے ضلع بھرکے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نےان خیالات کا اظہار عالمی یوم تھیلیسیمیا کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی کیا۔تقریب کا اہتمام پروفیسر مقصود الہی صدر لیگ آف ہیومن ویلفئر  اٹک نےکیا۔ تقریب میں گورنمنٹ اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اور لیگ آف ہومین ویلفیئر اٹک کےمابین تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے علاج کیلئے ایم او یو بھی سائن کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اٹک راؤعاطف رضا نے کہا کہ گورنمنٹ اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ایک ماہ تک تھیلیسیمیا سینٹر کام کرنا شروع کر دے گا،یہ عمارت ایک کنال کے رقبے پر محیط ہو گی جس کے سول ورکس پر تقریباًچارملین روپے لاگت آئے گی،اس میں تقریباً 20 بستر موجود ہوں گے اور آٹھ سے دس ڈاکٹر ڈیوٹی کریں گے،اس سینٹر میں تھیلیسیمیا سےمتاثرہ 250 سےزائد بچوں کوطبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کی دیکھ بھال ہمارا اولین فرض ہے۔

اس موقع پر میجرجنرل ڈاکٹرصہیب احمد، ایم ایس گورنمنٹ اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈاکٹر جواد الہی،سی ایم ایچ اٹک کے کرنل ڈاکٹر اسد نعمان کیانی،رانا محمد سعید ریجنل کوارڈینیٹر پنجاب تھیلیسیمیا پریوینشن پروگرام، ڈاکٹر فخر زمان فرنٹیر فاٶنڈیشن پشاور، میڈیکل سوشل ویلفئر آفیسر محمد زبیر، تھیلیسیمیاسے متاثر بچے اور ان کے والدین بھی شامل تھے۔