پاراچنار،28مئی(اے پی پی):سکول کے اندر اساتذہ اور مزدوروں کے قتل کے واقعے کیخلاف علماء کرام نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔علماء نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کہا کہ قاتلوں کو بلا تاخیر پکڑ کر عبرتناک سزاء دی جائے ۔
چار مئی کو تری منگل سکول میں مسلح افراد نے چار اساتذہ اور تین مزدوروں کو قتل کیا تھا ۔











