ملتان، 28 مئی(اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر حاجی احسان الدین قریشی نے کہا ہے کہ یوم تکبیر عزم و استقلال اور عہد و پیماں کا استعارہ ہے،28 مئی کو پاکستان نے ایٹمی دھماکہ کرکے ملک دشمن قوتوں کو یہ واضع پیغام دیا تھا کہ ہم کسی سے کم نہیں بلکہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔
28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب میں سابق صوبائی وزیر حاجی احسان الدین قریشی نے کہا کہ ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی خطرات سے نجات دلانے کیلئے ضروری ہے کہ پوری پاکستانی قوم آپس کے اختلافات کو بھلاتے ہوئے کسی بھی دشمن کا آلہ کار بننے کے بجائے ملکی بقا اور قومی سلامتی میں اپنا کردار ادا کرے کیونکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں اس کے بغیر ہماری کوئی شناخت نہیں ہے۔انہوں نے کہا عالمی دنیا کان کھول کر سن لے کہ پاکستانی قوم امن، محبت اور اخوت پر یقین رکھتی ہے جسے دنیا کی کوئی بھی طاقت چیلنج نہیں کرسکتی۔
سابق صوبائی وزیر حاجی احسان الدین قریشی نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام و انتشار کی وجہ سے ملک و قوم کو درپیش خطرات کی حفاظت پاکستان مسلم لیگ ن کی زمہ داری ہے۔
تقریب میں ڈپٹی میئر منور احسان قریشی،سابق چئیرمیززاہد بشیر قریشی ،قسور بھٹی،رفیق عرف طوطی،تصور قریشی،حاجی مرید،جمیل عباسی،حامد خان رانا عارف عاطف بٹ۔عثمان ہاشمی،غلام محمد اعوان،مسعودقریشی،شرافت،فرید بھٹہ،ارشد،شیخ عدنان رمضان عباسی،عتیق گلو اور تسلیم قریشی ودیگر شریک تھے۔











