معیشت اچھی ہو گی تو تعلیم اور صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے وسائل ہوں گے: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن

17

لاہور، 31مئی(اے پی پی): گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے پاکستان مسلم لیگ( ن) سرگودھا ڈویژن کے صدر چوہدری شاہنواز رانجھا کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے اب تعمیری اور تخریبی سیاست کا موازنہ شروع کر دیا ھے ۔  نوجوانوں کو گمراہ کیا گیا کہ انہوں نے حساس مقامات قومی ہیروز کی یادگاروں کی بے حرمتی سے بھی گریز نہ کیا ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ شہیدوں کی ہادگاروں کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے۔ اس کے پیچھے ایک ہی شخص اور ایک ہی سوچ ہے۔ انھوں نے کہا کہ سنی سنائی باتوں پر یقین کرنے کی بجائے حقائق جاننے کے لیے تحقیق کریں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ خوشحال پاکستان کے لیے مضبوط معیشت بہت ضروری ہے۔ معیشت اچھی ہو گی تو تعلیم اور صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے وسائل ہوں گے۔ حکومت معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر رہی ہے۔  گورنر پنجاب نے شاہنواز رانجھا کی پارٹی کے لیے خدمات کو بھی سراہا۔ چوہدری شاہنواز رانجھا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نواز کی قیادت اور کارکنان نے ہمیشہ مثبت سیاست کی ہے۔  پی ٹی آئی کی گھیراؤ جلاو کی سیاست بے نقاب ہوچکی ہے۔ اسی سیاسی جماعت نے مسجد نبوی کے تقدس کو بھی پامال کیا تھا۔ وفد نے پارٹی ورکرز کے لیے خیر سگالی جذبات کے اظہارِ پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔