ملتان؛ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کیجانب سے ملازمین کے بقایاجات لواحقین کو ادا کر دئیے گئے

10

ملتان،03 جون(اے پی پی):ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عملے کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کا  آغاز،ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر ریٹائرڈ اور مرحوم ملازمین کے واجبات کی ادائیگی شروع کر دی گئی ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب نے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کے چیک ملازمین حوالے کئے۔

سی ای او نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 16 ملازمین کے لواحقین کو چیک فراہم کردیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کمپنی ورکرز ہمارے ہیروز،انکی فلاح و بہبود ترجیح ہے ۔

شاہد یعقوب نے کہا اوپن ڈور پالیسی کے تحت ملازمین کے جائز مسائل حل کرنا ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا منشور ہے۔