اٹک،03جون(اے پی پی):محکمہ زراعت کی ضلعی مشاورتی کمیٹی کااجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل اٹک عدنان انجم راجہ کی زیرصدارت منعقدہوا۔ اجلاس میں ضلع بھرمیں جاری زرعی ترقیاتی پروگرام کاجائزہ لیاگیا۔
شرکاء کو بتایا گیا کہ حکومت پنجاب صوبہ بھرمیں زراعت کی ترقی کےلیے مثالی اقدامات کر رہی ہےاوراس ضمن میں تمام وسائل بروئے کار لائےجارہےہیں، ضلع بھر میں زراعت کی ترقی کےلیے کسانوں اور زمینداروں کی رہنمائی کےلیے خصوصی نشستوں کا اہتمام کیا جارہا ہےجن میں انہیں زراعت کےجدیدطریقوں سے روشناس کرایا جارہاہے تاکہ وہ اپنی فصل کی بہترین پیداوار حاصل کر سکیں۔
اےڈی سی جی عدنان انجم راجہ نے کہا کہ پاکستان بنیادی طور پرایک زرعی ملک ہے اور اس کی معیشت کازیادہ انحصار زراعت پرہے۔انہوں نے محکمہ زراعت اٹک کوہدایت کی کہ ضلع بھرمیں زراعت کی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات کیےجائیں۔











