گوجرانوالہ؛ڈپٹی کمشنر کا تحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتال وزیرآباد کا اچانک دورہ

11

گوجرانوالہ،03جون(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے تحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتال وزیرآباد کا اچانک دورہ کیا اس دوران انہوں نے مختلف وارڈزمیں زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کو میسر طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ بھی لی۔ انہوں نے مریضوں سے سہولیات بارے استفسار بھی کیا اور  ٹراما سنٹر، ایمرجنسی وارڈ، ڈائیلاسسزیونٹ سمیت دیگرشعبوں میں زیرعلاج مریضوں کوبہترین علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت دی۔

اسسٹنٹ کمشنروزیرآباد اور ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال نے انہیں دورہ کے موقع پربریفنگ دی۔