ملتان؛ آر پی او سہیل چودھری کی رولز اور ضابطے کو مدنظر رکھتے ہوئے جوانوں کو پنجاب کانسٹیبلری بھجوانے کی ہدایت

11

ملتان ، 03 مئی  (اے پی پی ): ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے  دفتر آ ئے پولیس جوانوں کے مسائل سنے ۔ انہوں نے آ ر پی او کو اپنے پنجاب کانسٹیبلری میں تبادلے بارے تحفظات کا اظہار کیا۔  جس پر آر پی او کا کہنا تھا کہ سٹینڈنگ آرڈر کے مطابق جوانوں کو پنجاب کانسٹیبلری بھجوایا جائے گا  کسی کے ناانصافی نہیں ہو گی ۔ اگر اس میں بے ضابطگی پائی گئی تو قصور وار کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے پولیس جوانوں کو یقین دہانی کرائی کہ کسی کی حق تلفی نہیں ہو گی، میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا ۔

ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری کا کہنا تھا کہ سنیارٹی کے مطابق جوانوں کو ڈیپوٹیشن پر بھجوایا جائے گا۔انہوں نے  ہدایت کی کہ  رولز اور ضابطے  کو مدنظر رکھتے ہوئے جوانوں کو پنجاب کانسٹیبلری بجھوایا جائے۔